Live Updates

حکمران پیسے کی ہوس اور لالچ کی اس انتہا پر پہنچ چکے ہیں خود ان کی ذہنی حالت مشکوک ہے‘مراد راس

منافع خوری کی ذہنی بیماری میں مبتلا حکمران سارے سماج کو غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں ‘ رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی

بدھ 24 اگست 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیم علاج روزگار روٹی کپڑا اور مکان انصاف پانی اور نکاس عوام کی بنیادی سماجی واجتماعی ضروریات ہیں لیکن حکمران سڑکوں اور پلوں کے افتتاح کر کے ترقی کی نوید سنا رہے ہیں جبکہ عوام کی بنیادی ضروریات حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران پیسے کی ہوس اور لالچ کی اس انتہا پر پہنچ چکے ہیں کہ خود ان کی ذہنی حالت مشکوک ہے۔ منافع خوری کی ذہنی بیماری میں مبتلا یہ حکمران سارے سماج کو غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دے گی۔ کرپشن کے خلاف پوری عوام اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں قیادت کا فقدان ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات