وسیم اختر کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے ،امید ہے منتخب میئر کو رہا کردیا جائے گا ،نسرین جلیل

بدھ 24 اگست 2016 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ وسیم اختر کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت وسیم اختر کو رہا کردے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے میرے ذہن میں کوئی ابہام نہیں تھا ۔میڈیا کو کالے سے کوا کرنے کا بڑا شوق ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں اور وہ عوام کی خدمت کریں گے ۔ہم حکومت سندھ سے امید کرتے ہیں کہ وہ وسیم اختر کو رہا کردے گی ۔

متعلقہ عنوان :