آواران ،بم دھماکے میں 11افراد زخمی ،5کی حالت نازک

بدھ 24 اگست 2016 18:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع آواران میں بم دھماکے میں 11افراد زخمی 5کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزضلع آوران میں نیو اڈہ میں بم کا دھماکہ ہوا جس سے 11افراز خمی ہوگئے ہیں جن میں ماسٹر نیک ، ماما بخش ، حکمت یار ، بدل خان ، محمد طاہر شاہزیب ماسٹر اﷲ بخش، ماسٹر طاہر نثار احمد مسلم ، اور محمد نزیر شامل ہے زخمیوں میں 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس، لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :