قادر پٹیل کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پراسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردیئے گئے
بدھ 24 اگست 2016 17:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پراسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردئے ہیں ۔
(جاری ہے)
انسدادہشتگردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے قارد پٹیل کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی گئی درخواست میں وکیل صفائی کی توسط سے موقف اپنایا گیا کہ قادر پٹیل کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ پولیس بھی واضح رپورٹ عدالت میں دے چکی ہے کہ سہولت کاری کے الزام میں تمام ملزمان بے گناہ ہیں۔
قادر پٹیل نے کسی بھی دہشتگرد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹر عاصم کو فون نہیں کیا۔ درخواست میں مزید بتایا گیا کہ قادر پٹیل کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قادر پٹیل کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.