وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی کے سابق چیئر مین ظفر اقبال گوندل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 24 اگست 2016 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی کے سابق چیئر مین ظفر اقبال گوندل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ظفر اقبال گوندل پر ای او بی آئی میں شیئرز کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔۔سابق چیئرمین ای او بی آئی اس مقدمہ میں عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔