کراچی کا امن ایم کیو ایم پر پابندی سےمشروط ہے۔قادرمگسی

ایم کیو ایم کےخلاف بغاوت کےمقدمے درج ہونےچاہییں،فاروق ستارکی وضاحتوں سے کیاتبدیلی آجائیگی۔چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 اگست 2016 17:14

حیدرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست2016ء) :چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹرقادرمگسی نے کہا ہے کہ کراچی کا امن ایم کیو ایم پر پابندی سےمشروط ہے،ایم کیو ایم کےخلاف بغاوت کےمقدمے درج ہونےچاہییں،فاروق ستارکی وضاحتوں سے کیاتبدیلی آجائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاہاؤسزپرحملےکشمیری،حق خودارادیت کی تحریک کودھندلا کرنے کی سازش ہے۔ایم کیو ایم کےخلاف بغاوت کےمقدمے درج ہونےچاہییں۔قادرمگسی نے مزید کہا کہ کراچی کا امن ایم کیو ایم پر پابندی سےمشروط ہے۔فاروق ستارکی وضاحتوں سے تبدیلی نہیں آئے گی۔