الطاف حسین کی طرف پا کستان کیخلاف زہر اگلنے اور میڈ یا ہا ؤسز پر حملوں کیخلاف لیبر قو می موو منٹ کی احتجا جی ریلی

ایم کیوایم کے مبینہ قائد کے خلاف نعرہ بازی

بدھ 24 اگست 2016 16:53

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) الطاف حسین کی طرف پا کستان کے خلاف زہر اگلنے اور میڈ یا ہا ؤسسز پر حملوں کی خلاف لیبر قو می موو منٹ کی احتجا جی ریلی ایم کیوایم کے مبینہ قائد کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز لیبر قو می موو منٹ کی طرف سیالطاف حسین کی طرف سے پا کستان کے خلاف نا زیبا نات دینے کے خلاف احتجا جی ریلی نکا لی ضلع کو نسل چوک میں لیبر قومی موو منٹ کے رہنما ؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے اس کا سربراہ الطاف حسین عا لمی دہشت گرد ہے جو بھارت کے ساتھ مل کر کرا چی اور بلو شستان کے حا لات خراب کر رہا ہے اسے فوری طور پر انٹر پول کے ذریعہ گرفتار کیا جا ئے اور پا کستان لا کر آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کیا جا ئے مقررین نے کہا کہ پا کستان ہماری دھرتی ماں ہے اس کے خلاف زہر اگلنے وا لوں کو پھا نسی دی جا ئے مقررین نے کہا کہ ڈا کٹر فاروق ستار بدنام زما نہ بھارت ایجنسی را کا ایجنٹ ہے اسے بھا گرفتار کیا جا ئے اور ایم کیو ایم کو عا لمی دہشت گرد تنظیم قرار دیکر اس کی سر گر میوں پر پا بندی لگا ئی جا ئے مقررین نے کہا کہ اگر کرا چی کے عوام نے اب بھی ایم کیو ایم کا ساتھ دیا تو یہ انکی بد قسمتی ہو گی احتجاجی ریلی میں سینکڑوں مزدوروں نے شر کت کی مشتعل مظا ہرین الطاف حسین کو گندی گا لیا ں دیتے رہے اس موقہ پر وٴ چوہدری قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ نے کراچی میں ایم کیو ایم کی طرف سے میڈیا دفاتر پرحملوں اور پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کی اور انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے کیونکہ آئے روز ایم کیو ایم کی طرف سے ملکِ پاکستان کے خلاف شر انگیزی کی جاتی ہے اور بعد میں کاروائی کے ڈر سے معافی مانگ لی جاتی ہے جوکہ انتہائی احمقانہ حرکت ہے اور ناقابلِ برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے میڈیا سیل اور دفاتر کو بھی ڈی سیل نہیں کیا جانا چاہئے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔