راولاکوٹ‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

بدھ 24 اگست 2016 16:45

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف آزاد کشمیر کی تاریخ کی پہلی بار راولاکوٹ تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کی باضابطہ درخواست دے دی گئی SSPپونچھ کے نام دی گئی درخواست میں یونائیٹڈ کشمیر جنرنلسٹس ایسو سی ایشن ( یکجا) کے کنوئینر آصف اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی کے خلاف باقائدہ طور پر ایف آئی آر درج کی جائے مودی کے خلاف یہ درخواست گزشتہ ہفتہ مودی کی طرف سے اس من گھڑت اور سازشی بیان کے خلاف رد عمل میں دی گئی جس میں مودی نے یہ تاثر دیا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی اس کے حمایتی ہیں ایف آئی آر کٹوانے والے مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ جس طرح وہ بطور کشمیری خود مختار کشمیر چاہتے ہیں اسی طرح آزاد کشمیر کے لوگ دو سوچوں خود مختار کشمیر اور الحاق پاکستان میں تقسیم ضرور ہیں لیکن ہندوستا ن کا کوئی حمایتی نہیں ایسا کر کہ کوئی بھی اپنے اسلاف سے غدار ی نہیں کر سکتا لہذا مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے تا کہ اقوام عالم کو بھی باور ہو سکے کہ کشمیری ہندوستا ن کے حامی نہیں اور ایسی سوچ رکھنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں

متعلقہ عنوان :