بھارتی قابض فورسز بے لگام ہوچکے ہیں اور قتل و غارت گری کرنا ان کا مشغلہ بن چکا ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد یوسف نقاش کا شہید عامر کی شہادت پر اظہار رنج و غم

بدھ 24 اگست 2016 16:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک کمسن نوجوان عامر گُل میر کی بھارتی جابر فورسز کے ہاتھوں ہوئی شہادت پر اپنے دلّی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز بے لگام ہوچکے ہیں اور قتل و غارت گری کرنا ان کا مشغلہ بن چکا ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کیلئے جاری بیان میں محمد یوسف نقاش نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،جو کہ وادی میں حالات کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہے، کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئیے کہ کشمیریوں کو بھارت کے جبری قبضے سے آزادی سے کم کوئی بھی فیصلہ منظور نہیں ہیں اور اس قبضے کے خلاف یہاں کے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے شہید عامر کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی۔حریت رہنما نے اقوام عالم سے اپیل دوہرائی کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اپنا رول نبھائیں ۔