کراچی کے حالات ملک دشمن قوتیں دانستہ خراب کر رہی ہیں‘ایم کیو ایم کو پاکستان میں مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا‘ ملک دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنماء وسابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 16:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنماء وسابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ کراچی کے حالات ملک دشمن قوتیں دانستہ خراب کر رہی ہیں۔ایم کیو ایم کو پاکستان میں مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن قائم ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو چکی ہے آج صدر ریاست کا انتخاب ہو گا جس میں سردار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا سفر دوبارہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ڈڈیال میں بھی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ گذشتہ پامچ سالوں میں عوام کا جو استحصال کیا جاتا رہا اب اس کا ازلا ہو گا۔ انہوں نے کہا مختصر کابینہ آزاد خطہ میں زیادہ سے زیادہ میرٹ پر کام کرئے گی۔