مقبوضہ کشمیر ‘بھارتی قابض افواج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ‘متعدد زخمی

بدھ 24 اگست 2016 16:36

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کا ریاستی جبر اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور 47ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے،بھارتی ظالم افواج نے فائرنگ کرکے ایک معصوم کشمیری نوجوان کو شہید کردیا اور متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔