Live Updates

عمران خان کے پاس عوامی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں،محمد اسلم کچھیلا

بدھ 24 اگست 2016 15:29

سرگودھا۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس عوامی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں،وہ جھوٹے پراپیگنڈ ے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی با شعور عوام نے انکی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت مخالف تحریک چلا کر اپنا شوق پورا کر لے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پرجھوٹے الزامات عائد کرنیوالے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،قوم دھرنا سیاست کرنیوالوں سے تنگ آچکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :