سیاسی نا بالغ مسلم لیگ ن کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عبدلرزاق ڈھلوں

بدھ 24 اگست 2016 15:28

سرگودھا۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ء و رکن صوبائی اسمبلی عبد الرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل پر تیزرفتار ی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی تقدیر بدلنے والے اس منصوبے کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی نا بالغ مسلم لیگ ن کی کامیابی سے بوکھلا گئے ہیں اور سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کی بجائے پاکستان کی ترقی کے درپے ہو گئے ہیں۔ دھرنا دھرنا کھیلنے والوں کو چیلنج ہے آئیں اور ملک و قوم کی ترقی کے منصوبے میں اپنے اور ہمارے کاموں کا موازنہ کرلیں۔

متعلقہ عنوان :