اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یوناٹ کمی کے فیصلہ

گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے ‘ارشد بیگ

بدھ 24 اگست 2016 14:33

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یوناٹ کمی کے فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ارشد بیگ نے غیر ملکی سرمایہ کاراوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یوناٹ کمی کے فیصلہ کے بعد سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کے اقدامات کیے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتیں ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ کا باعث ہیں کیونکہ ان کے باعث انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور صنعتکار اپنی اشیاء کا بین الاقوامی مارکیٹ میں دوسرے ممالک سے مقابلہ نہیں کرسکتا اور پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث ملکی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ارشد بیگ نے کہا کہ پاکستان میں بجلی سری لنکا سے 87فیصد،بھارت بنگلہ دیش سے45فیصد مہنگی جبکہ قدرتی گیس بنگلہ دیش سے 173فیصد اور بھارت سے442فیصد اور امریکہ سے90فیصدمہنگی ہے ۔نیز صنعتی شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے ایسی صورت میں دیگر ممالک کی نسبت پاکستان صنعتکار و تاجر طبقہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک سے مقابلہ کی پوزیشن سے باہر ہوتا جارہا ہے اس لیے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول کے ساتھ ساتھ بجلی گیس کی قیمتیں کم کی جائیں،تاکہ پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :