آئندہ 48گھنٹوں کے دوران پنجاب ، سندھ اور کشمیر میں گرچ چمک کیساتھ مزید بارشوں کا امکان

بدھ 24 اگست 2016 14:32

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران پنجاب ، سندھ اور کشمیر میں گرچ چمک کیساتھ مزید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر پور خاص، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد،سکھر، ڑوب،بہاولپور،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران میر پور خاص، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد،سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، سبی، قلات ، نصیر آباد، گوجرانوالہ، لاہور ، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا توقع ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے چھور 36، اسلام کوٹ33، ڈپلو 21، نگر پارکر13، میر پور خاص 13، ڈھا ہلی12،مٹھی10، چھاچھرو07،بدین01، فاٹا کے علاقوں پارہ چنار 05 ‘بلوچستان کے علاقوں بارکھان 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :