کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ‘سردار عتیق احمد خان

بدھ 24 اگست 2016 14:19

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھاجا سکتا ‘ جلد مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز خون کی ہولی کھیل رہی ہیں جلد مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

پہلے مرحلے سیز فائر لائن کے پاس احتجاجی مظاہرے ہونگے اور پھر تا? بٹ سے چم تک ساری سیز فائر لائن توڑیں گے ‘حکومت پاکستان مودی کی محبت میں گرفتار ہے۔مسلم کانفرنس پاکستان کی دفاعی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 23 اگست 1947ء کو مجاہد اول نے یہاں سے تحریک آزادی کا آغاز کیا ‘ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :