بھارتی حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس کی مزید 26 کمپنیاں مقبوضہ کشمیر بھیج دیں

بدھ 24 اگست 2016 13:41

سرینگر ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر اپنے جبر و استبداد کو مزید تیز کرنے کے لیے بارڈر سیکورٹی فورس کی مزید 26کمپنیاں مقبوضہ وادی میں بھیج دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے ان کمپنیوں کے 26سو اہلکاروں کو راجستھان، گجرات، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں سے مقبوضہ علاقے پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر سے شائع ہونے والے ایک اردو روزنامے کی رپورٹ کے مطابق 30کمپنیوں پر مشتمل مزید3ہزار اہلکاروں کو امرناتھ یاترا کے اختتام پر اگلے کچھ دنوں میں مقبوضہ وادی میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرینگر پہنچنے والے نئے بی ایس ایف اہلکاروں کو سرینگر کے امر سنگھ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں میں رکھا گیا ہیں۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے آٹھ لاکھ کے قریب بھارتی فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں جاری موجودہ انتفادہ سے نمٹنے کیلئے بھارتی حکومت کیطرف سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دورا ن مزید ہزاروں نیم فوجی اہلکار مقبوضہ و ادی بھیجے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :