جماعت اسلامی کی طرف سے پارٹی کے شوپیاں دفتر پر چھاپے اور رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت

بدھ 24 اگست 2016 13:40

سرینگر ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں جماعت اسلامی نے پارٹی کے شوپیاں دفتر پر پولیس کے چھاپے اور جماعت کے ضلعی صدر شہزادہاورنگزیب اور تحصیل لیڈر محمد سکندر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پولیس نے شوپیاں میں پارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔

انہوں نے گرفتار لیڈروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

ادھر حریت رہنماء جاوید احمد میر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔ مسلم لیگ جموں وکشمیر نے ایک بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ بھارتی آئین کے تحت مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں اور اس دیرینہ تنازعے کو صرف کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دے کر ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :