Live Updates

جب ملک میں ترقی کا سفرشروع ہواتو عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مہم شروع کرچکے ہیں‘ عرفان دولتانہ

بدھ 24 اگست 2016 13:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ اب جب وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ہر شعبے کی بہتری کیلئے کام شروع ہو چکا ہے تو اس پر یہ لوگ دھرنے دینا چاہتے ہیں، کیا پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف میدان میں نکلیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ترقی کا سفرشروع ہواتو عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مہم شروع کرچکے ہیں۔

اگرچہ ہم نے بے پناہ قیمتی وقت ضائع کیا ہے لیکن ابھی بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا۔

(جاری ہے)

کئی محاذوں پر بے شمار کامیابیاں ملی ہیں ہمیں ملک کرپاکستان کو آگے لے جانا ہے ۔ ہمیں بھی معاشی طور پرمستحکم ہونا ہے نعروں سے نہیں عمل اورمحنت سے اور عہد کرنا ہے کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے اور قومی وسائل نہیں لوٹنے دیں گے اور اس کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں اور مجھے یقین واثق ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ اگر ہم آج محنت اور عمل کو شعار بنا لیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اقوام عالم کی عظیم قوت بنے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :