کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہے‘ عالمی برادری بربریت پرخاموش نہ رہے‘مسئلہ کشمیر کیلئے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے

بدھ 24 اگست 2016 11:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء)حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف امام کعبہ، پوپ فرانسس اور دلائی لامہ سمیت اقوام متحدہ اور دہلی میں تعینات غیرملکی سفیروں کوخطوط لکھ دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خط میں موقف اختیار کیا کہ کشمیر کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے، عالمی برادری اس بربریت پرخاموش نہ رہے، اور مسئلہ کشمیر کیلئے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔میرواعظ عمرفاروق کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کی جانب سے جنگ مسلط کی جارہی ہے۔ خط میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاذکرکرتے ہوئے یہ بھی پوچھاگیاہے کہ کیا بھارتی جارحیت کا سلسلہ تمام جمہوری روایات اور اصولوں کی نفی نہیں ہے۔