امیتابھ بچن کو اینگری ینگ مین کے کردار میں پیش کروں گا، رام گوپال ورما

بدھ 24 اگست 2016 11:43

امیتابھ بچن کو اینگری ینگ مین کے کردار میں پیش کروں گا، رام گوپال ورما
ممبئی۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) بالی وڈ کے مشہور فلمساز رام گوپال ورما نے امیتابھ بچن کو ایک پھر اینگری ینگ میں کے کردار میں پیش کرنے والے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 70 اور 80کی دہائی میں امیتابھ بچن نے اینگری ینگ میں کی شبیہ بنائی تھی۔خبر ہے کہ رام گوپال ورما امیتابھ کے اس اینگری ینگ مین لکس کو پردے پر واپس لانیوالے ہیں۔

(جاری ہے)

رام گوپال ورما اپنی ہٹ فلم ’سرکار ‘کا تیسرا سیکول بنانے والے ہیں ،جس میں امیتابھ بچن نظر آئیں گے اور اس میں ہی ان کا یہ لکس دیکھنے کو ملے گا۔رام گوپال ورما نے کہادو تین سکرپٹ پر کام کرنے کے بعد اب آخر میں ان کے پاس ایک ایسی سکرپٹ ہے جس کو لے کر وہ اور امیتابھ بچن دونوں خوش ہیں۔سرکار 3 سے یقیناً اینگری بچن کی واپسی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ امیتابھ کو انہوں نے گزشتہ 10برسوں میں اینگری موڈ میں سرکار میں دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ غصہ ایک عام احساس ہے لیکن امیتابھ کے معاملے میں یہ بالکل الگ ہے۔