لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر منعقد

بدھ 24 اگست 2016 11:43

لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر ..
لاس اینجلس۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر منعقد کیا گیا۔ اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیسن سٹیتھم 2011ء میں بننے والی فلم مکینک کے سیکوئل میں ایکشن کردار نبھایا ہے۔ لاس اینجلس میں فلم کے پریمئیر پر فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔ "مکینک ریسرکشن" کی کہانی ایک قاتل کی ہے جو اپنی بیوی کے اغوا میں ملوث تین افراد سے بدلہ لیتا ہے۔ ڈینیئل گینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور یہ فلم 26 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :