دہشت گردی کے خدشے کے بعد بالی میں سیکورٹی سخت

بدھ 24 اگست 2016 11:21

جکارتہ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) انڈونیشیا نے سیاحوں کے درمیان معروف بالی جزیرے میں مشتبہ دہشت گرد حملے کی اطلاعات کے بعد یہاں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس کے سربراہ سوگینگ پرانتو نے کہا دہشت گرد کی گرفتاری اور بالی میں حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع کے بعد ہم بالی میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سیکورٹی بڑھا رہے ہیں۔ہماری توجہ بالی کے ارد گرد واقع چھوٹے بندرگاہوں پر بھی ہے“۔

متعلقہ عنوان :