مصباح الحق کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے پر قوم کو مبارک باد

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اگست 2016 00:26

مصباح الحق کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے پر قوم کو مبارک باد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست۔2016ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھیل کے سب سے لمبے فارمیٹ کی بہترین ٹیم بننے پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز پر وہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ہم نے یہ اعزاز حاصل تو کر لیا ہے لیکن اب اسے برقرار رکھنے کیلئے کڑی محنت کی ضرورت ہے ،مستقبل کے ہدف بہت مشکل ہیں جنہیں حاصل کرنے کیلئے ٹیم کو زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :