Live Updates

جہلم کا جلسہ تاریخی"پاکستان مارچ" کے سلسلے کا اہم جزو ہے، ترجمان کا پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ردعمل

منگل 23 اگست 2016 23:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ردعمل میں کہا ہے کہ جہلم کا جلسہ تاریخی"پاکستان مارچ" کے سلسلے کا اہم جزو ہے جبکہ جہلم میں چیئرمین تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی تحریری نوٹس موصول نہیں ہوا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم پر الیکشن کمیشن کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف ملک گیر تحریک کی قیادت کر رہے ہیں،جہلم کا جلسہ تاریخی"پاکستان مارچ" کے سلسلے کا اہم جزو ہے،جہلم کے بعد چیئرمین تحریک انصاف گجرات میں بھی عظیم الشان جلسے سے مخاطب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پانامہ انکشافات کی تحقیقات اور وزیر اعظم کے احتساب کی تحریک کا اگلی منزل گوجرانوالہ سے لاہور ہوگی،تاریخی پاکستان مارچ کی تیاریاں پورے زوروشور سے جاری ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف معمول کے مطابق جہلم جائیں گے اور عوام کو کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ مار کیخلاف متحرک کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات