وزیراعلیٰ سندھ نے 17 پروجیکٹس کی ایڈمنسٹریٹو کی منظوری دیدی

منگل 23 اگست 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2017 تک 10 ارب روپے خرچ نہیں کرسکے تو سٹی ڈیولپمنٹ کا محکمہ بند کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منگل کو کراچی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا،اس موقع پر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے پروجیکٹس کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے تفصیلات دیں گے کونسا کام کب شروع اور کب ختم ہوگا،اس میں کوئی کاتاہی نہیں برتی جائے گی عوام دوست منصوبے مزید پھیلائے جائیں گے،ان کا انہوں نے کہا کہ 2017 تک 10 ارب روپے خرچ نہیں کرسکے تو سٹی ڈیولپمنٹ کا محکمہ بند کردونگا،انہوں نے کہا کہ کام میں سست روی کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،17 پروجیکٹس کی ایڈمنسٹریٹو منظوری ہوچکی ہے کچھ کی جاری ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :