کراچی کا امن بہت قربانیوں ،عوام کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے،کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘کراچی میں امن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر بات چیت

منگل 23 اگست 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے منگل کو رینجرز ہیڈ کوارٹرسندھ کا دورہ کیا اور اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز بلال اکبرسے ملاقات کی،کورکمانڈرلیفٹینینٹ جنرل نوید مختارنے ڈی جی رینجرز کو کراچی آپریشن کے دائرے کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کیں،جبکہ ڈی جی رینجرز نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقع کی تمام تر تفصیلات سے کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار ر کو آگاہ کیاکور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی کا امن بہت قربانیوں ،عوام کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے،کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ امن کی بھاری قیمت ادا کی گئی ،رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے، تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کا اعتماد قائم رکھا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیا ہے آئندہ بھی عوام سے یہی امید ہے،جبکہ ڈی جی رینجرز نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقع کی تمام تر تفصیلات سے کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :