ملکی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں ایسے عناصر کو چوک میں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدرسید محمد طیب ایڈوکیٹ کا بیان

منگل 23 اگست 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء )اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدرسید محمد طیب ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں ایسے عناصر کو چوک میں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے ۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی پر نہ تو کوئی سودے بازے کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کوئی سیاسیت ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی۔ 20کروڑ عوام کے دلی اور ملی جذبات کو مجروح کرنے والے پاکستانی کہلانے کا کوئی حق نہیں رکھتے ۔ سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنی سیاست کے چکر میں ملکی مفاد کو روندنا شروع کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محب وطن حلقے ملکی مفاد کے منافی ہر طرح کی سازش اور تحریک کو ناکام بنا دیں گے ۔ سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایسے عناصر کو سیاسی مصلحت اور مجبوری کی بناء پر معاف کر دینے کی پالیسی کو ترک دینے کا وقت آن پہنچا ہے ۔