اگر مجھے تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان چھوڑ جاوں گا: ڈاکٹر عامر لیاقت

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 22:46

اگر مجھے تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان چھوڑ جاوں گا: ڈاکٹر عامر ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر مجھے تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان چھوڑ جاوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ایم کیو ایم اور سیاست کو خیرآباد کہنے کے بعد کہا گیا ہے کہ کل سے جو کچھ ہو رہا ہے انہیں اس پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کا اب ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اگر کسی نے انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ پاکستان چھوڑ جائیں گے۔