لاہور،حکومت کا مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اورشہریوں کیلئے اے ٹی ایم مشینیں لگانے کا فیصلہ

منگل 23 اگست 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اورشہریوں کو لین دین کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشینیں لگائے گی ۔ چار مویشی منڈیوں میں اے ٹی ایم لگانے کیلئے پرائیویٹ بنک سے معلاملات طے پاگئے۔تفصیلات کے مطبا ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے چھ مقامات پرسات مویشی منڈیاں قائم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں بیوپاریوں اور شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائینگی یہ اے ٹی ایم واہگہ، کالج روڈ اور سگیاں پر قائم مویشی منڈیوں میں لگائی جائینگی باقی تین مویشی منڈیوں میں سگنلز کے مسائل کے پیش نظر اے ٹی ایم کی تنصیب ممکن نہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی ایم کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی جبکہ بنک گارڈز اور ٹان عملہ بھی اے ٹی ایم کی سیکیورٹی پر مامور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :