پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار

حملو ں میں ملوث کچھ افراد کو بچانے کی بھارتی کوشش نے تحقیقات پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، بھارت سانحہ پر اب تک کی تحقیقات کا تبادلہ کرے ترجمان دفتر خارجہ

منگل 23 اگست 2016 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حملو ں میں ملوث کچھ افراد کو بچانے کی بھارتی کوشش نے تحقیقات پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ابیان میں کہاکہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں تاخیر پر بھارت سے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حملوں میں ملوث کچھ افراد کو بچانے کی بھارتی کوشش نے تحقیقات پر سوالات کھڑے کر دئیے۔ ایسی کوشش نے انصاف کی فراہمی اور بھارتی قانون پر بھی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس پر اب تک کی تحقیقات کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کرے