ہندو برادری کی وزیر اعلیٰ سندھ سے مندر کے تحفظ کی اپیل

ساڑھے تین ہزار سے زائد دستخطوں پر مبنی درخواست وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرا دی گئی ستلا ماتا مندر کی زمین کی ویلیو کے حساب سے قیمت ادا کرنے تیار ہیں۔ ہند و برادری

منگل 23 اگست 2016 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ہندو برادری کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے گاندھی گارڈن میں واقع قدیم مندر کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد دستخطوں پر مبنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 70سال قبل بلدیہ عظمی کراچی کے اس وقت کیملازم مہاراج موہن ٹالیا نے پلاٹ نمبرC-7میں ستلا ماتا مندر قائم کیا تھا۔

جو آج تک باقاعدہ مندر کے طور پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

جہاں ہزاروں افراد اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ تا ہم کچھ عرصے سے چند عناصر مندر کو ختم کرنے پر تلے ہو ئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جانے والے درخواست (ڈائری نمبر(3701میں ہندو برادری نے بلدیہ عظمی کراچی کی زمین پر قائم مندر کی زمین کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے قیمت ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے تاکہ ستلا ماتا مندر کو مستقل بنیاد پر دستخط حاصل ہوسکے۔ اور ہندو برادری اپنے عقائد کے مطابق اپنی مذہبی رسومات بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر ادا کرسکے۔

متعلقہ عنوان :