پاکستان کابھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس کی اب تک کی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کرنے کا مطالبہ

واقعے میں ملوث کرداروں کے ساتھ نرمی برتنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ‘ ترجمان دفتر خارجہ

منگل 23 اگست 2016 21:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں تاخیر پر بھارت سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی صاف اور شفاف تحقیقات میں بلا جواز تاخیر پر پاکستان نے بھارت سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے واقعے میں ملوث کرداروں کے ساتھ نرمی برتنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے جس سے ان کے نظامِ انصاف پر بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔پاکستان نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :