Live Updates

پی ٹی آئی کی قیادت نے 28اگست کو گجرات کا جلسہ منسوخ کر دیا ،29 اگست کو بورے والا میں ہو گا

تین ستمبر کو ہونیوالا پاکستان مارچ گوجرانوالہ کی بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع ہوگا،لاہور کا جی پی او چوک منزل ہو گی ،قذافی اسٹیڈیم کی بھی تجویز

منگل 23 اگست 2016 21:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کی قیادت نے 28اگست کو گجرات کا جلسہ منسوخ کر دیا ، اب 29 اگست کو بورے والا میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تین ستمبر کو ہونے والا پاکستان مارچ اب گوجرانوالہ کی بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع ہوگا اور لاہورمیں اسکی منزل جی پی او چوک ہو گی تاہم قذافی اسٹیڈیم کی بھی تجویز دی گئی کہ پاکستان مارچ کو قذافی اسٹیڈیم ختم کیا جائے ۔

اس حوالے سے قائم کردہ سب کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کے بعض اپوزیشن جماعتوں کے مشورے مسترد کر دیئے ہیں اور تحریک انصاف کا پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ خیبر پختواہ سے قرارداد منظور کرا کر سپریم کورٹ سے رجو ع کر لیا جائے گا ۔ گجرات میں ہونے والا 28اگست کا جلسہ جہلم کے ضمنی انتخاب میں پارٹی رہنماوں کی مصروفیات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اب 29اگست کو بورے والا میں جلسہ ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات