کراچی کے عزیزآباد تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 21:54

کراچی کے عزیزآباد تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار اور دیگر ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) کراچی کے عزیزآباد تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں تھانہ عزیز آباد میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نائن زیرو سے ملنے والے غیر قانونی اسلحے اور اشتعال انگیز مواد ملنے کے معاملے پر درج کروایا گیا ہے۔