وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات

منگل 23 اگست 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو خوراک و پارلیامانی امور اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ہزار خان بجارانی بھی شریک تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو ظہرانہ بھی دیا ۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔