وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی سندھ کو فون، شہر کراچی میں پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے

منگل 23 اگست 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی میں پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کل بلدیا تی الیکشن کے آخری مرحلے کے لئے تمام کونسلرز کو ووٹ دینے کے لئے پہنچنے میں کوئی مسائل درپیش نہ ہوں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر جگہہ بلدیاتی نمائندوں کے چیئرمین اور میئر وغیرہ کے الیکشن بغیر کسی مسائل کے ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :