الطاف حسین نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے اجتماعی ضمیر کی توہین کی ہے،پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے اور پاک سرزمین کو ناسور کہنے والے خود سب سے بڑے ناسور ہیں ،پاکستان قیامت تک زندہ باد رہے گا،اس کا برا چاہنے والے پہلے بھی نامراد رہے ہیں اور آئندہ بھی انہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،الطاف حسین پاکستان اور پاکستانی قوم کا غدار ہے، اسے انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر آئین کے مطابق سزا دی جائے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مانسہرہ میں اسلامک لائرز موومنٹ کے کنونشن سے خطاب
منگل 23 اگست 2016 21:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے شہری کو کنٹرول نہیں کرسکتا تو اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے ،الطاف حسین نے نہ صرف 20کروڑ پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کے اجتماعی ضمیر کی توہین کی ہے۔
پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے اور پاک سرزمین کو ناسور کہنے والے خود سب سے بڑے ناسور ہیں ۔پاکستان قیامت تک زندہ باد رہے گا،اس کا برا چاہنے والے پہلے بھی نامراد رہے ہیں اور آئندہ بھی انہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔الطاف حسین پاکستان اور پاکستانی قوم کا غدار ہے اسے انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر آئین کے مطابق سزا دی جائے ۔(جاری ہے)
کراچی کے عوام ہر لحاظ سے مظلوم ہیں ،ایم کیو ایم نے ہمیشہ ان کی تمناؤں اور ارمانوں کا خون کیا۔
الطاف حسین اور اس کے ٹولے نے ہر بار کراچی کے مینڈیٹ کی آڑ میں کراچی کو تاریکیوں میں ڈبونے کی کوشش کی ۔الطاف حسین پاگل پن کا شکار ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن سے مشتاق احمد خان امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخو ااور اسلامک لائیرز موومنٹ کے صدر خالد فاروق چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وکلاء نے قائد اعظم ،ؒ جو خود بھی وکیل تھے، کی قیادت میں پاکستان بنایا تھااب انہیں اسلامی و فلاحی پاکستان کے لئے تحریک پاکستان کی طرز پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس وقت مظلوم کی داد رسی ہورہی ہے نہ کسی غریب کیلئے انصاف کا دروازہ کھلتا ہے ۔عدالتوں کا دروازہ سونے کی چابی سے کھلتا ہے جو کسی غریب کے بس کی بات نہیں ۔عدالتوں نے ہمیشہ بالا دست طبقوں کا ساتھ دیا ہے ۔ججز کی کمی کی وجہ سے ملک بھر کی عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التواء ہیں ۔لوگ ساری عمر عدالتوں میں دھکے کھاتے رہتے ہیں مگرمقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت میں ہر مظلوم کی وکالت کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی اور ہر مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کی کوشش کریں گے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کی اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی تھی،صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وکلا ء تنظیموں کا فرض ہے کہ وہ ان گھرانوں کی کفالت کا مستقل انتظام کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے گا۔بلوچستان میں امن کا قیام ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ازحد ضروری ہے ،حکومت اورسیکیورٹی اداروں کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی کارکردگی کو بہتر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کار ی کررہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں مگر ہمارے حکمران ابھی تک مودی کی دوستی کا دم بھرتے ہیں اوراس کے خلاف کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.