سندھ میں چیئرمین ، وائس چیئرمین ،میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کیلئے الیکشن (کل) ہوں گے

منگل 23 اگست 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سندھ میں چیئرمین ، وائس چیئرمین ،میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لئے الیکشن (کل) بدھ کو ہوں گے ،لوکل کونسلرمیں ہونے والے ان انتخابات کے لئے پولنگ صبح9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی ، منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق لوکل کونسل کے ممبران ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے اور ان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ ووٹ ڈالنے سے قبل اپنا اصل شناختی کارڈ پریزائڈنگ آفیسر کو دیکھائے ،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو انتخابات کے انعقاد کے لئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پر امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :