پاکستان سے فرار ہونے والوں میں رانا ثنااﷲ سب سے آگے ہو گا،عوامی تحر یک

نواز شریف میں جرا ت نہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے سوالات کا جواب دے سکیں،وزیرقانون پنجاب سانحہ ماڈل ٹان کے بے گناہ شہریوں کا نامزد قاتل ہے ،رانا ثنااﷲ ،عابد شیر علی ،مشاہد اﷲ خان عوام کو گمراہ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ہیں،ترجمان عوامی تحریک کابیان

منگل 23 اگست 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے صوبائی وزیر رانا ثنااﷲ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ رانا ثنااﷲ سانحہ ماڈل ٹان کے بے گناہ شہریوں کا نامزد قاتل ہے ۔پنجاب بھر سے اغواہونے والے ہر شخص کا پہلا پڑا فیصل آباد کیوں ہوتا ہے؟۔سی پیک کو ناکام بنانے والے وزیراعظم کے اتحادی ہیں اور ان کی بغل میں بیٹھے ہیں۔

رانا ثنااﷲ نے 20 شہریوں کو قتل کرانے کے حوالے سے چودھری شیر علی کے انکشافات کا آج تک جواب نہیں دیا۔صوبہ کی بدبختی ہے کہ دہشت گردوں کا سرپرست وزیرقانون پنجاب ہے ۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہاکہ تحریک قصاص میں عوام کی بھرپور شرکت پر پانامہ کے ڈاکوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔25 اگست کا احتجاج ماڈل ٹان کے قاتلوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے فرار ہونے والوں میں رانا ثنااﷲ سب سے آگے ہو گا۔جلد وزیراعظم ،وزیراعلی اور رانا ثنااﷲ ماڈل ٹان کیس میں پھانسی چڑھیں گے۔عوامی تحریک کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ رانا ثنااﷲ ،عابد شیر علی ،مشاہد اﷲ خان عوام کو گمراہ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ہیں مگر عوام کے سیاسی شعور کا گراف بلند ترین سطح پر ہے اس لیے اب جھوٹ کی سیاست کا چلنا ناممکن ہے۔

نواز شریف میں جرا ت نہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے سوالات کا جواب دے سکیں اس لیے وہ اپنے ملازموں سے بے سروپا بیان دلوا کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے حواری جانتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری علم و بصیرت کا سمندر ہیں۔تعلیم و شعور کی نعمت سے نابلد رانا ثنااﷲ ،عابد شیر علی، جاتی عمرہ کے بادشاہ کی جی حضوری میں اندھے ہو چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے آقاں کے خاندانی دفاع میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کی بات اور ایجنڈا ملک کے 19 کروڑ عوام کو تو سمجھ میں آرہا ہے۔ اگر نالائق حکمرانوں اور نااہل وزیروں کو سمجھ نہیں آرہا تو ان کی عقل پر سوائے ماتم کے کیا جا سکتا ہے۔