الطاف حسین کو ایم کیوایم کے معاملات سے الگ کرنے کے اعلان کے بعد شہر قائد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، نائن زیرو اور عزیز آباد میں الطاف حسین کے گھر کے باہر پاکستان زندہ باد کے پرزور نعرے ، مٹھائیاں تقسیم
منگل 23 اگست 2016 21:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پارٹی معاملات سے الگ کرنے کے اعلان کے بعد شہر قائد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، نائن زیرو اور عزیز آباد میں الطاف حسین کے گھر کے باہر خواتین کے پاکستان زندہ باد کے پرزور اور پرمسرت نعرے ،شہر کے مختلف مقامات پر مٹھائیاں بانٹی گئیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کو متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے ساتھی پارلیمنٹرینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو پارٹی معاملات سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔
جس کے بعد کراچی سمیت پاکستان بھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی ، ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد شہر قائد میں نائن زیرو ، عزیز آباد میں الطاف حسین کے گھرسمیت کئی مقامات پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے پر زور اور پرمسرت نعرے لگائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر مٹھایاں تقسیم کی گئیں ، شہریوں کی طرف سے ایم کی ایم رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند اور حب الوطبی کا ثبوت قرار دیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.