Live Updates

الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف زبان بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ سخت تھی ،ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف نہیں‘ متحدہ کے عسکری ونگ کے خلاف ایکشن لیاجائے،حکومت الطاف حسین کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھے،اب ایم کیو ایم کا مستقبل الطاف اور عسکری ونگ سے علیحدگی میں رہ گیا ہے‘ (کل) جہلم میں ،3ستمبر کو پانامہ لیکس کی تحقیقات پر لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ کرانے کے خلاف قرارداد منظور کرے گی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف وہ زبان استعمال کی ہے جو بھارتی وزیراعظم نے بھی کبھی استعمال نہیں کی ،ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں، اس کے عسکری ونگ کے خلاف حکومت کو ایکشن لینا چاہیے،حکومت الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھے،اب ایم کیو ایم کا مستقبل الطاف اور اس کے عسکری ونگ سے علیحدگی میں رہ گیا ہے (کل) جہلم میں جلسہ ہوگا3ستمبر کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کرانے کیلئے لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ کرانے کے خلاف قرارداد منظور کرے گی۔

منگل کو عمران خان یہاں بنی گالا کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایک دفع کا نہیں بار بار پاکستان دشمنی کا اظہار کرچکے،بھارت میں ہندوستان ٹائمز کی کانفرنس میں پاکستان کے قیام کو ایک ظلم قرار دے چکے ہیں،کراچی میں ہماری کارکن کو ان کے کہنے پر قتل کیا گیا،کراچی کے عوام پاکستان سے پیار کرنے والے لوگ ہیں،الطاف حسین مافیا کا آدمی ہے ایم کیو ایم کے نمائندوں کو الطاف حسین سے الگ ہونے چاہیے،یہ شخص کراچی میں بیٹھ کر دہشتگردی کرواتا ہے،ایم کیو ایم کے اندر عسکریت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،پختونخواہ کی حکومت پانامہ کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور کرے گی اور پھر ہم سپریم کورٹ جائیں گے،ہماری تحریک جاری رہے گی کل جہلم میں جلسہ ہوگا 3 ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا،3تاریخ کو لاہور میں پہنچیں گے،ایم کیو ایم میں ہر کوئی دہشتگرد نہیں ہے،ہم عسکری ونگ کے خلاف بات کرتے ہیں کل دہشتگردی کے ذریعے میڈیا کو ڈرانے کی کوشش کی ان کے عسکری ونگ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے سوال کرتاہوں کہ آپ پاکستان میں سیاست کرتے ہیں آپ کا لیڈر لندن سے ملک کے خلاف بات کرتا ہے پھر کس طرح پاکستان کی پارٹی کا لیڈر ہوسکتا ہے،مودی نے بھی الطاف والی زبان پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی،3تاریخ کولاہور میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کل کے کراچی کے واقعات سے پورے پاکستان کو دکھ ہوا ہے،الطاف حسین کو بین کرنے کیلئے حکومت کو برطانیہ کو خط لکھنا چاہیے حکومت اس کے خلاف ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر ای سی پی کی طرف سے جہلم میں پابندی لگانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے میرے پاس کیا ہے جس کا میں اعلان کروں گا ہمارا پروگرام پہلے سے طے ہے،آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ ایم کیو ایم نے خود کو کتنا الطاف سے الگ کیا ہے،الطاف حسین نے ایم کیو ایم میں کوئی لیڈر شپ ابھرنے نہیں دی،ایم کیو ایم کا مستقبل اسی میں ہے کہ وہ خود کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات