پاکستان مخالف نعرے ،بھارتی میڈیا الطاف حسین کا انٹرویو لینے پہنچ گیا ،اچانک متحدہ قائد کی طبیعت بگڑ گئی

منگل 23 اگست 2016 21:17

پاکستان مخالف نعرے ،بھارتی میڈیا الطاف حسین کا انٹرویو لینے پہنچ گیا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں اپنی جماعت کے کارکنوں سے پاکستان مخالفت نعرے لگوائے تو بھارتی ٹی وی چینل ان کا انٹرویو کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا تاہم انٹرویو کے دوران ہی الطاف حسین کی طبیعت بگڑگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں اپنی جماعت کے کارکنوں سے پاکستان مخالفت نعرے لگوائے تو موقع جان کر بھارتی ٹی وی چینل ان سے انٹرویو لینے پہنچ گیا اسی انٹرویو کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر ایمبولینس سروس کال کی گئی۔

ایمبولینس میں موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملے کے پاس تقریباً نصف گھنٹہ رہے تاہم ڈاکٹر نے متحد ہ قائد کی ناسازی طبع کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ کراچی میں پریس کلب کے باہر دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کارکنان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے اور مسلح افواج کے خلاف اول فول بولتے رہے جس کے بعد کارکنان نے مشتعل ہوکر سڑکوں پر آگئے اور میڈیا دفاترمیں گھس کر توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کو آگ لگادی۔