یہ بات درست ہے ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہی ہے،اس کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کیلئے بہت اہم ہے، اگر ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو الطاف حسین کو اپنا قائد نہ کہیں، متحدہ پاکستان کے آئین کی سیاست کرے تو اچھی بات ہے ،قائد ایم کیوایم ایسی باتیں 14، 15 سال سے کررہے ہیں، الطاف کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی بات پرانی ہے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ٹی وی انٹر ویو

منگل 23 اگست 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہی ہیایم کیوایم کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کیلئے بہت اہم ہیاگر ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو قائد تحریک کو اپنا قائد نہ کہیں ایم کیو ایم والے ابھی انہیں قائد تحریک کہتے ہیں تو یہ تو تضاد ہیایم کیو ایم پاکستان کے آئین کی سیاست کرے تو اچھی بات ہے قائد ایم کیوایم ایسی باتیں 14، 15 سال سے کررہی ہے ۔

منگل کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قائد ایم کیوایم کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے کی بات بھی پرانی ہے ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور اگر ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کی سیاست کرے تو اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیوایم نے تسلسل کے ساتھ ملک کے خلاف باتیں کی ہیں ایم کیوایم ایک حقیقی ووٹ بینک حاصل کرنے والی جماعت ہیایم کیو ایم کے ووٹرزاورحامیوں کی حب الوطنی پر کبھی شک نہیں کیا ایم کیو ایم کی پشیمانیاں اور استعفے تو چلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کیلئے بہت اہم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہی ہے ایم کیوایم کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کیلئے بہت اہم ہے اگر ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو قائد تحریک کو اپنا قائد نہ کہیں کیونکہ ایم کیو ایم والے ابھی انہیں قائد تحریک کہتے ہیں تو یہ تو تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم سیاست کرنا چاہتی ہے تو قائد تحریک کو اپنا قائد نہ کہیں ایم کیوایم کی حب الوطنی کی سیاست وفاقی حکومت کیلئے بہت اہم ہے۔