گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات

منگل 23 اگست 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے یہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی سے مختلف اُمور سمیت قومی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد، جذبۂ حب الوطنی اور جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے اور تمام سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان ہی اول اور پاکستان ہی آخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور توقع کی کہ اُن کی قیادت میں صوبہ سندھ خصوصاً کراچی کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔