ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی روشنی میں آئین بنا،اس وطن کی مٹی سے وفاداری ہم پر فرض ہو تی ہے ہمیں وطن عزیر کی خدمت کرنی ہے، مولانا فضل الرحمن

دنیا نے ہمیں بھی جذباتی بنانے اور اشتعال دلانے کی کوشش کی تاکہ ہم اپنے ملک کے قانون اور آئین کو روند ڈالیں مگر ہم نے اپنے اکا برین کے اصولوں کو نہیں چھوڑا،منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 21:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی روشنی میں آئین بنااس وطن کی مٹی سے وفاداری ہم پر فرض ہو تی ہے ہمیں وطن عزیر کی خدمت کرنی ہے۔ پاکستان نے زندہ رہنا ہے اور ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاناہے ایم کیوایم کو ضیاء الحق نے بنایا اور مشرف نے اس کی آبیاری کی یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان سے لڑے اور اس کے مردہ باد کے نعرے لگائے ملک میں کیوں ایسی قوتیں پر ہاتھ رکھاجاتا ہے جو مغربی ایجنڈے پر کام کر رہی ہو تی ہیں کیوں ان کو گملوں میں ایسے لوگوں کو پالا جا تا ہے جو تناور درخت بن کر ان پر ہی گر جا تے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ منزل گاہ میں جے یو آئی ضلع سکھر کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا مو لانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا نے ہمیں بھی جذباتی بنانے اور اشتعال دلانے کی کوشش کی تاکہ ہم اپنے ملک کے قانون اور آئین کو روند ڈالیں مگر ہم نے اپنے اکا برین کے اصولوں کو نہیں چھوڑا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین کی جدوجہد کی روشنی میں آئین بنااس وطن کی مٹی سے وفاداری ہم پر فرض ہو تی ہے ہمیں وطن عزیر کی خدمت کرنی ہے اور اس کا وفادار رہنا ہے ہم آئین کے پابند ہیں مگر خلاف آئین قانون سازی پر اتحا دی حکومت کا خیا ل بھی نہیں کریں گے سندھ حکومت مدارس ، مساجد اور پیش اماموں کی رجسٹریں کی بات کر رہی ہے پہلے وہ اپنی رجسٹریشن تو کرالے۔

کتنی عجیب بات ہے کہ آج تک ملک میں جتنے دہشت گردی کے واقعات ہو ئے ہیں ان میں کوئی مدرسے کا شاگرد شامل نہیں تھا مدارس و مساجد کی رجسٹریشن بین الاقوامی ایجنڈہ ہے سندھ میں حکومت اپنی مرضی کا قانون نہیں چلا سکتی ہم کسی وڈیرے کی جاگیر پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر غریب جکو تھانہ کچہری اور وڈیرے کے ظلم سے نجات دلان چاہتے ہین اور اب اس کو مزید غلام نہیں بننے دیں گیان کا کہنا تھا کہ اسلام انسا نیت کی رہنما ئی کرتا ہے قوموں کو آزادی کا حق دلانا اس کی اولین ترجیح ہے اور آزادی ہر کسی کا پیدائشی حق ہے مگر جب لوگون کو حقوق نہیں ملیں گے تو پھر با غی پیدا ہونگے ان کا کہنا تھا کہ سال نو کے ماہ اپریل کی سات اور آٹھ اپریل کو جے یو آئی کا صد سالہ اجتماع منعقد کیا جا ئے گا جے یو آئی نے نظریا تی اور تاریخی جدوجہد کے سو سال پو رے کیے ہین اور ہم طویل بے داغ اور قابل فخر ما ضی رکھتے ہیں ہما رے اکابریں و اسلاف نے جو امانت ہمیں سونپی تھی آج وہی امانت ہم نے اپنی آنے والی نسلون کے حوالے کر نی ہے جے یو آئی نے مسلمان ہونے کی کبھی شنا خت ختم نہیں کی کنوینشن سے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا ورکرز کنونشن کی سیکورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کنونشن کے چاروں اطراف جے یو آئی کے رضا کار بھی تعینات تھے ۔

متعلقہ عنوان :