الطاف حسین پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ناسور اور عذاب ہے‘اعجاز چوہدری
الطاف حسین مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ را کے پے رول پر ہے برطانیہ اپنے شہری کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے
منگل 23 اگست 2016 20:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ناسور اور عذاب ہے وہ پاکستان کے خلاف وہ مسلسل زہر اگل رہے ہیں برطانیہ کا شہری پاکستان اور پاک فوج کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہا ہے ،الطاف حسین مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ را کے پے رول پر ہے برطانیہ الطاف حسین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے الطاف حسین نے کراچی میں ہزاروں شہریوں کو قتل کروایا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو انٹرپول کے زریعے وطن واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، انہیں ایک ایک خون کے قطرہ کا حساب دینا ہوگا الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی عوام کو اکسا رہا ہے تحریک انصاف الطاف حسین کی شر انگیز تقریر کی پرزور مذمت کرتی ہے ،الطاف حسین کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔(جاری ہے)
کراچی کے امن کو تباہ کردیا گیا ہے حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے تمام ثبوت ہونے کے باوجود الطاف حسین کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ایم کیو ایم سے لا تعلقی کرنے والے عناصر ایم کیو ایم کے جرائم سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے ۔
کراچی کے عوام ایم کیوایم کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی سیاست سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے الطاف حسین اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگنے پر ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان کے خلاف کئی سالوں سے الطاف حسین باتیں کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمران کو سانپ سونگا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میڈیا ہاوسز پر حملے کروا کر پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے پی ٹی آئی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، تحریک انصاف میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام ٹی چینل کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.