وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت لاپتہ بچوں کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس
وزیراعلیٰ کا لاپتہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی کیلئے کیے جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار پنجاب حکومت کے موثر اورفوری اقدامات کے باعث گمشدہ بچوں کی گھروں میں واپسی یابازیابی ممکن ہوئی ہے‘شہبازشریف
منگل 23 اگست 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں لاپتہ بچوں کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ نے لاپتہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی کیلئے کیے جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے لاپتہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی کیلئے تسلسل کے ساتھ موثرکوششیں جاری رکھیں اور اس ضمن میں پیشہ وارانہ انداز میں کام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں اورپنجاب حکومت کے موثر اورفوری اقدامات کے باعث گمشدہ بچوں کی گھروں میں واپسی یابازیابی ممکن ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کو جلد نمٹانے کیلئے پراسیکیوشن محکمہ فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے اوربچوں کیخلاف ہونیوالے جرائم کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ گد اگر بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے اورایسے بچوں کی فلاح وبہبود اور بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ گداگری بچوں کا مقدر نہیں،انہیں اچھا اورمفید شہری بنانا ہے۔اس لئے گداگری کے خاتمہ کیلئے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر حکمت عملی مرتب کی جائے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ گزشتہ 6روزمیں 18لاپتہ بچوں کی گھروں میں واپسی یا بازیابی ہوئی ہے ۔صوبائی وزیر رانا ثناء اﷲ ،معاون خصوصی رانا مقبول احمد،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیور،ایم پی اے صباء صادق،انسپکٹر جنرل پولیس ،سیکرٹری داخلہ اوراعلی پولیس حکام کے علاوہ متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.