پاکستان میں دہشتگردی متحدہ قائد نے شروع کی، برطانوی شہری 20سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟‘ عمران خان
متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا،نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی،میڈیا کو ڈرانے کے لیے دہشت پھیلائی گئی، حکومت کو ایم کیو ایم اور مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے‘ چیئرمین تحریک انصاف
منگل 23 اگست 2016 20:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی متحدہ قائد نے شروع کی، برطانوی شہری 20سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟،متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا،نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی،میڈیا کو ڈرانے کے لیے دہشت پھیلائی گئی، حکومت کو ایم کیو ایم اور مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا۔(جاری ہے)
نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی۔ معافی تب مانگے جب ایک دفعہ ایسا بولا گیا ہو۔ متحدہ قائد کی پوری ایک تاریخ ہے۔ متحدہ قائد نے بھارت کی زمین پر پاکستان کیخلاف باتیں کیں۔
بھارت میں متحدہ قائد کو دعوت نامہ را کے کہنے پر دیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔ برطانوی شہری 20سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔انہوں نے کہا کہ کراچی 80کی دہائی میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ روشنیوں کے شہر کی تباہی متحدہ قائد نے کی۔ نصیر اﷲ بابر کے آپریشن کے بعد پولیس والوں کو بھی چن چن کر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا دفاتر پر حملہ کیا گیا کونسا ملک یہ برداشت کر سکتا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر کوئی ایسے واقعات کروائے۔ دہشت گردی تو پاکستان میں متحدہ قائد نے شروع کی۔ مہاجروں کے بچے ایسے نہیں وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تباہی میں ایم کیو ایم قائد کا ہاتھ ہے ان کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیے ہے اور ایم کیو ایم کے مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم میں ہر کوئی دہشت گرد نہیں صرف مسلح ونگز کیخلاف ایکشن چاہتے ہیں۔ میڈیا کو ڈرانے کے لیے کل دہشت پھیلائی گئی۔عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کیخلاف ایکشن نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں قرارداد پاس کریں گے اس کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ 3ستمبر کو عوام کا سمندر لاہور آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں مجھے الیکشن کمیشن جانے سے کیوں روک رہی ہے۔ میرے جہلم جانے کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے پابندی لگائی ۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.