دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز بغیر کسی تفریق کے جاری رہیں گے ،جنرل راحیل شریف
پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ، فاٹا میں کامیابیوں کو مستحکم کرتے ہوئے توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز اور ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ،آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، سرحد کے آر پار نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
منگل 23 اگست 2016 20:47
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز بغیر کسی تفریق کے جاری رہیں گے ، پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ، فاٹا میں کامیابیوں کو مستحکم کرتے ہوئے توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز اور ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو کرم ایجنسی کا دورہ کیا اور کومبنگ آپریشن میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو آپریشن کمانڈر کی جانب سے کرم ایجنسی میں سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ جاری کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشنز کی پیش رفت اور اس کے نتیجہ میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے علاقہ کو دہشتگردوں اور انکے ہمدردوں سے پاک کرنے کے سلسلہ میں آپریشنز کی اہمیت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہم فاٹا میں آپریشنز سے حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں اور ہماری توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کے خاتمے اور فاٹا سمیت ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشنز بغیر کسی تفریق کے خلاف جاری رہیں گے اور پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ۔ آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی غرض سے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتیوں اور سٹرکچرز کا جائزہ لیا اور افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز اور افغانستان میں اتحادی افواج سے رابطہ رکھتے ہوئے سرحد کے آر پار نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں کرم ایجنسی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.